کج فہم

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - بے عقل، بے وقوف، ناسمجھ۔ "عقل سلیم کیونکر باور کرسکتی ہے کہ ہمارے شاعر اس قدر کج فہم ہیں کہ مرد کو عورت سے تشبیہہ دیں۔"      ( ١٩٨٦ء، اشارات تنقید، ١٧٧ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کج' کے بعد عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'فہم' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٩٤ء کو "دیوانِ بیدار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بے عقل، بے وقوف، ناسمجھ۔ "عقل سلیم کیونکر باور کرسکتی ہے کہ ہمارے شاعر اس قدر کج فہم ہیں کہ مرد کو عورت سے تشبیہہ دیں۔"      ( ١٩٨٦ء، اشارات تنقید، ١٧٧ )